تہران (نیشنل ٹائمز)ایران نے اعلان کیا ہے کہ عراقی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی مکمل اجازت ہوگی ، ان پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی جائے گی، دیگر ممالک کے لیے کنٹرول برقرار رہے گا۔ایرانی فوج کے خاتم الانبیا سنٹرل ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق کو اس اہم آبی گزرگاہ میں خصوصی استثنا دیا گیا ہے ، یہ سہولت دشمن ممالک کے علاوہ دیگر کیلئے محدود ہوگی۔ بیان میں عراق کی امریکا کے خلاف جدوجہد کو بھی سراہا گیا ہے۔
ایران کی عراقی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت



