ویانا(نیشنل ٹائمز) اوپیک پلس نے اتوار کو کہا ہے کہ حالیہ حملوں میں تباہ ہونے والی توانائی کی تنصیبات کی مرمت مہنگی اور وقت طلب ہے ، جس سے عالمی تیل کی سپلائی طویل مدت تک متاثر ہو سکتی ہے ۔ تنظیم نے اپنے بیان میں بین الاقوامی بحری راستوں کے تحفظ کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کا بہاؤ بلا تعطل جاری رہنا چاہیے ۔ ایرانی حملوں اورآبنائے ہرمز کے راستے میں ٹینکرز کو خطرات کی وجہ سے خلیجی ممالک کی برآمدات سخت متاثر ہوئی ہیں۔ تاہم بیان میں عالمی توانائی کی بڑھتی قیمتوں پر پیداوار میں تبدیلی کے امکان کا ذکر نہیں کیا گیا۔
عالمی تیل کی سپلائی طویل مدت تک متاثر ہو سکتی :اوپیک پلس



