پاکستان سے سمارٹ فونز کی برآمدات کا آغاز

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اجازت نامے کے تحت انووی ٹیلی کام نے دیگر ممالک کے لئے سمارٹ فونز کی برآمدات کا آغاز کر دیا ہے۔ فورجی سمارٹ فونز کے 5500 یونٹس کی پہلی کھیپ “مینوفیکچرڈ ان پاکستان” ٹیگ کے ساتھ متحدہ عرب امارات کو برآمد کی گئی ہے۔ پی ٹی اے کمپنی کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔ یہ ملک میں موبائل ڈیوائسز کی تیاری کے حوالے سے نظام کی ترقی کے لیے مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ ڈیوائس آئڈینٹٹی فیکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) کے کامیاب نفاذ اور حکومتی پالیسیوں بشمول موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی کی بدولت پاکستان میں موبائل ڈیوائسز کی تیاری کے لئے سازگار ماحول پیدا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ ان پالیسیوں کے نتیجے میں پی ٹی اے کی جانب سے انووی ٹیلی کام پرائیویٹ لمیٹڈ کو 9 اپریل 2021 کو موبائل مینوفیکچرنگ کی اجازت جاری کی گئی تھی۔جس کے چار ماہ کے اندر کمپنی نے پاکستان میں بنائے گئے موبائل فون برآمد کرنا شروع کر دئیے ہیں.



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر