دریائے یانگسی میں ماہی گیری پر پابندی کے مرحلہ وار نفاذ سے قابل ذکر نتائج برآمد

شنگھائی (شِنہوا) چین نے 2021 میں دریائے یانگسی میں ماہی گیری پر 10 سالہ پابندی کے آغاز کے بعد قابل ذکر نتائج حاصل کئے ہیں۔
وزارت زراعت اور دیہی امور کے مطابق 2021 سے 2025 کے دوران دریائے یانگسی میں مجموعی طور پر مقامی مچھلی کی 351 اقسام کی نگرانی کی گئی جو پابندی سے پہلے کی مدت کے مقابلے میں 43 عدد زیادہ ہیں جبکہ 2025 میں دریائے یانگسی کے مرکزی دھارے میں ماحولیاتی وسائل کی نگرانی شدہ مقدار پابندی سے پہلے کی سطح سے دوگنا ہوگئی۔
اسی عرصے کے دوران دریائے یانگسی کے مرکزی دھارے سمیت اہم پانیوں میں حیاتیاتی سالمیت کا اشاریہ 2017 سے 2020 کے مقابلے میں بہتر ہوا جس سے آبی حیاتیاتی وسائل میں کمی کا رجحان بدل گیا۔
پورے ملک میں ماہی گیری کے قانون پر عملدرآمد کی صلاحیت بہتر ہوئی جبکہ مختلف علاقوں اور محکموں کے مشترکہ اقدامات کو مضبوط بنایا گیا جس سے غیر قانونی ماہی گیری، نقل و حمل اور فروخت کو روکنے میں مدد ملی۔
2025 میں ماہی گیری سے متعلقہ فوجداری مقدمات کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 40 فیصد کم ہوگئی۔
وزارت نے کہا کہ دریائے یانگسی میں آبی حیات کے تحفظ کو مزید مضبوط بنانے، اہم اقسام کے تحفظ کے پروگراموں کو آگے بڑھانے، اہم مسکن کی بحالی کو تیز کرنے اور آبی ماحولیاتی نظام کی مجموعی بحالی کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کئے جانے چاہئیں۔
وزارت کے مطابق سابقہ ماہی گیروں کے روزگار کو محفوظ بنانے، متعدد اقدامات کے ذریعے مستحکم ملازمت اور سماجی تحفظ کو فروغ دینے اور ان کے معیار زندگی کو بتدریج بہتر بنانے کے لئے بھی ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔



  تازہ ترین   
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس
قومی سلامتی کونسل کی سفارش پر معاہدے کی اجازت دی، ایرانی سپریم لیڈر
ایران کا معاہدے کی خلاف ورزی، غیر ضروری مطالبات کا سخت جواب دینے کا اعلان
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں پر یہودی آبادکاروں کے تشدد کی مذمت
معاہدے کے تحت لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی امریکہ کی ذمہ داری ہے، عراقچی
ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر