روس کا یوکرین کے اندر سرحد کے ساتھ سکیورٹی زون قائم کرنے کا اعلان

ماسکو(نیشنل ٹائمز)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس یوکرین کے اندر اپنی سرحد کے ساتھ ایک سکیورٹی زون قائم کر رہا ہے، جسے کیف کے ساتھ مستقبل میں ہونے والے کسی بھی امن مذاکرات کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے فوجی کمانڈ پوسٹ کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی یوکرین کی جانب سے 2024 اور 2025 کے دوران روس کے مغربی علاقے کرسک میں داخلے کے جواب میں کی جا رہی ہے۔

روسی مسلح افواج کو نہ صرف اپنی سرزمین سے دشمن کو نکالنے بلکہ ملحقہ یوکرینی علاقوں میں سکیورٹی زون قائم کرنے کا بھی ہدف دیا گیا ہے، جس پر کامیابی سے عمل درآمد جاری ہے۔

دوسری جانب کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بتایا کہ مجوزہ سکیورٹی زون کی مجموعی لمبائی 660 کلومیٹر ہوگی، جس کا تقریباً 70 فیصد حصہ اس وقت روس کے کنٹرول میں ہے۔

تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ زون یوکرین کے اندر کتنی گہرائی تک پھیلے گا۔



  تازہ ترین   
سعودیہ کو حوثیوں کیخلاف اسرائیلی مدد کی پیشکش قبول کرنی چاہئے: صدر ٹرمپ کا مشورہ
ایران کی سعودیہ اور یمن میں اختلافات ختم کرانے کیلئے سفارتی کردار ادا کرنیکی پیشکش
روس کا یوکرین کے اندر سرحد کے ساتھ سکیورٹی زون قائم کرنے کا اعلان
ٹرمپ نے ایران کیخلاف کوئی اقدام کیا تو خطے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا: ابراہیم عزیزی
پٹرول مزید 3 روپے 93 پیسے سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
پاکستان کا اسرائیلی قبضہ ختم کرنے، آزاد فلسطین کیلئے ناقابلِ تنسیخ مدت مقرر کرنے کا مطالبہ
وفاقی حکومت نے گورنر خیبرپختونخوا کی تبدیلی کا امکان مسترد کردیا
پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری و سلامتی کیلئے شانہ بشانہ کھڑا ہے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر