پاکستان کی ثالثی کی کوششیں تمام فریقین کے مشترکہ مفاد میں ہیں، چینی وزیر خارجہ

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے حوالے سے پاکستان کی ثالثی کی کوششیں تمام فریقین کے مشترکہ مفاد میں ہیں۔
وانگ یی جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں، نے یہ بات بیجنگ میں پاکستانی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران کہی، جہاں دونوں رہنماؤں نے موجودہ عالمی امور اور علاقائی تنازعات پر تبادلہ خیال کیا۔
چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کے وفد کے دورہ بیجنگ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ خاص طور پر اسلام آباد میں چار ملکی وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لئے اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے اس کردار کی حمایت کرتا ہے اور توقع رکھتا ہے کہ پاکستان کشیدگی کم کرنے اور امن مذاکرات کی بحالی میں ایک منفرد اور اہم کردار ادا کرے گا۔ وانگ یی نے کہا کہ یہ عمل آسان نہیں تاہم پاکستان کی ثالثی کی کوششیں تمام فریقین کے مشترکہ مفاد سے ہم آہنگ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر فوری طور پر جنگ بندی کے لئے کوششیں کرنے، امن کے مواقع پیدا کرنے اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کو تیار ہے۔
دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے وانگ یی نے کہا کہ اس سال چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ہے اور دونوں ممالک کو چاہیے کہ اپنے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد کرتے ہوئے مشترکہ مستقبل کی حامل برادری کی تعمیر کو آگے بڑھائیں۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی قیمتی اور عوام کے دلوں میں گہرائی سے رچی بسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ مل کر سدا بہار تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے۔
اسحاق ڈار نے ایران کی صورتحال پر پاکستان کی ثالثی کی حمایت کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ تنازع نے عالمی توانائی کی ترسیل کو متاثر کیا ہے اور ترقی پذیر ممالک کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے اور پاکستان چین کے ساتھ رابطوں اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے تاکہ تمام فریقین کو جلد از جلد امن مذاکرات شروع کرنے اور خطے میں امن کی بحالی کی جانب آمادہ کیا جا سکے۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر