یہ جنگ ہماری ہے نہ اس میں الجھیں گے :کیئر سٹارمر

لندن (نیشنل ٹائمز)برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے کہا ہے کہ برطانوی فوجی ایران میں زمینی کارروائی کیلئے تعینات نہیں کئے جائیں گے ،یہ ہماری جنگ نہیں ہے اور ہم اس میں نہیں الجھیں گے ۔کیئر سٹارمرنے میڈیا سے گفتگو کے دوران مشرق وسطٰی تنازع میں اپنے مؤقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ ،برطانوی جانوں اور خطے میں اپنے اتحادیوں کے مفادات کا تحفظ کرنے کیلئے دفاعی اقدامات کر رہا ہے ۔برطانیہ اپنے مفادات کا دفاع جاری رکھے گا اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھلوانے کیلئے کام کرے گا،ہم اس جنگ میں نہیں گھسیٹے جائیں گے ۔دوسری طرف مصرکے صدر عبدالفتاح السیسی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران کیخلاف جنگ رکوانے کی اپیل کی ہے ۔عبدالفتاح السیسی نے اپنے بیا ن میں کہاکہ ٹرمپ کے علاوہ کوئی یہ جنگ نہیں روک سکتا ،امریکی صدر جنگ روکنے میں کردار اداکریں ، جنگ جاری رہی تو عالمی سطح پر تیل کی سپلائی مزیدمتاثر ہو گی۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور
سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بجٹ پیش کر رہے ہیں
صدر نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیفس کے دورۂ روس کی منظوری دیدی
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر