فرانس میں پہلی دفعہ پاکستانی نژاد مئیر بن گیا

پیرس (جی این پی) فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک اہم اور تاریخی لمحہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب پاکستانی نژاد سیاسی رہنما عمر یعقوب نے میئر کے عہدے کا باقاعدہ حلف اٹھا لیا۔ وہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں پیرس کے نواحی علاقے کرائی سے میئر منتخب ہوئے تھے، اور اس کامیابی نے نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی توجہ حاصل کی ہے۔

حلف برداری کی پروقار تقریب کرائی کے ٹاؤن ہال میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی کمیونٹی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس تاریخی کامیابی کو بھرپور انداز میں سراہا اور عمر یعقوب کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اپنے پہلے خطاب میں نومنتخب میئر عمر یعقوب نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی اولین ترجیحات میں شہر کی ترقی، عوامی مسائل کا حل اور مختلف کمیونٹیز کے درمیان ہم آہنگی کا فروغ شامل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سب کو ساتھ لے کر ایک مضبوط، پُرامن اور ترقی یافتہ معاشرہ تشکیل دینے کے لیے کام کریں گے۔

تقریب میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے سیاسی و سماجی رہنماؤں نے عمر یعقوب کو اس نمایاں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے فرانس میں مقیم پاکستانیوں کے لیے باعث فخر قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی اوورسیز پاکستانیوں کی محنت، صلاحیت اور مثبت کردار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

کمیونٹی رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ عمر یعقوب اپنی قیادت میں نہ صرف مقامی سطح پر ترقیاتی کاموں کو فروغ دیں گے بلکہ پاکستانی کمیونٹی کی مؤثر نمائندگی بھی یقینی بنائیں گے۔

فرانس میں حالیہ بلدیاتی انتخابات میں مختلف علاقوں سے دس سے زائد پاکستانی نژاد کونسلر بنے ہیں جو کہ فرانس کی سیاست میں پاکستانیوں کے لئے ایک خوش آئند بات ہے



  تازہ ترین   
سعودیہ کو حوثیوں کیخلاف اسرائیلی مدد کی پیشکش قبول کرنی چاہئے: صدر ٹرمپ کا مشورہ
ایران کی سعودیہ اور یمن میں اختلافات ختم کرانے کیلئے سفارتی کردار ادا کرنیکی پیشکش
روس کا یوکرین کے اندر سرحد کے ساتھ سکیورٹی زون قائم کرنے کا اعلان
ٹرمپ نے ایران کیخلاف کوئی اقدام کیا تو خطے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا: ابراہیم عزیزی
پٹرول مزید 3 روپے 93 پیسے سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
پاکستان کا اسرائیلی قبضہ ختم کرنے، آزاد فلسطین کیلئے ناقابلِ تنسیخ مدت مقرر کرنے کا مطالبہ
وفاقی حکومت نے گورنر خیبرپختونخوا کی تبدیلی کا امکان مسترد کردیا
پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری و سلامتی کیلئے شانہ بشانہ کھڑا ہے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر