یومِ آزادی پر صدر پاکستان اور وزیراعظم کا قوم کے نام پیغام

پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر صدر پاکستان اور وزیراعظم نے قوم کے نام خصوصی پیغامات جاری کیے ہیں۔صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کو آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان 74 سالہ سفر کے دوران بہت سے چیلنجز میں سرخرو ہوا، اب بھی سماجی اور معاشی محاذوں پر مختلف چیلنجز کاسامنا ہے جن سے ہم نے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔صدر عارف علوی نے کہا کہ ملک کے معاشی اشاریوں میں بہتری آنے کے اثرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔وزیرِاعظم عمران خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان آج اقوام عالم کے مابین سر اٹھا کر کھڑا ہو سکتا ہے، پاکستانی عوام کی فلاح، بہبود اور خوشحالی پر توجہ دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، افغانستان میں امن و استحکام کے لیے بھی پاکستان سیاسی حل کی حمایت جاری رکھے گا۔

 



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر