دوسرا ون ڈے، پاکستان نے بنگلہ دیش کو باآسانی شکست دے دی

ڈھاکہ (نیشنل ٹائمز) دوسرا ون ڈے، پاکستان نے بنگلہ دیش کو باآسانی شکست دے دی، نوجوان معاذ صداقت کی شاندار آل راونڈ کارکردگی، بنگلہ دیش ہدف کے تعاقب میں صرف 114 رنز بنا سکا، معاذ صداقت نے 75 رنز کی اننگ کھیلنے کے ساتھ ساتھ 3 اہم وکٹیں بھی حاصل کیں۔ شیر بنگلا سٹیڈیم میں دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 47.3 اوورز میں 274 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت 75 اور کپتان سلمان علی آغا 64 رنز کیساتھ نمایاں رہے، صاحبزادہ فرحان 31، شمائل حسین 6، محمد رضوان 44 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ یاد رہے کے پاکستان ٹیم کو پہلے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر