چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی خطے نے 4 اہم قومی لیبارٹریاں قائم کر دیں

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ایک قومی سیاسی مشیر نے کہا ہے کہ چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی خطے نے 4 اہم قومی لیبارٹریاں قائم کر دی ہیں، جو روایتی چینی طب، مائیکرو الیکٹرونکس، سمارٹ سٹی انٹرنیٹ آف تھنگس اور قمری و سیاروی علوم کے شعبوں کا احاطہ کرتی ہیں۔
مکاؤ یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی کی کونسل کی نائب چیئر پرسن چھن جی من، جو چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے چوتھے اجلاس میں شرکت کے لئے بیجنگ میں موجود ہیں، نے کہا کہ جامعات اور کلیدی قومی لیبارٹریوں پر انحصار کرتے ہوئے اور بڑے قومی منصوبوں میں شرکت کے ذریعے مکاؤ نے نوجوان سائنسدانوں کی ایک بڑی تعداد کو پروان چڑھایا ہے اور دنیا کے صف اول کے محققین کی بڑی تعداد کو گوانگ ڈونگ- ہانگ کانگ- مکاؤ عظیم تر خلیجی علاقے کی طرف راغب کیا ہے۔
اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مکاؤ ایس اے آر نے 1999 میں مادر وطن میں واپسی کے بعد سے اپنی اعلیٰ تعلیم میں تحقیق اور تکنیکی اختراع پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مدت کے دوران مکاؤ کی جامعات میں زیر تعلیم طلبہ کی تعداد 8 ہزار سے بڑھ کر 62 ہزار ہوگئی ہے، جامعہ کے تحقیقی عملے کی تعداد 13 سے بڑھ کر ایک ہزار 773 ہوگئی ہے جو 136 گنا اضافہ ہے۔9 ہزار سے زیادہ انڈر گریجویٹس اور پوسٹ گریجویٹس سائنس وٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مکاؤ خود کو اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل افراد کے لئے ایک بین الاقوامی مرکز کے طور پر تشکیل دے رہا ہے جو عالمی مہارت کو اکٹھا کرتا ہے اور ملکی و بین الاقوامی تعاون پر مبنی اختراع کو جوڑتا ہے۔



  تازہ ترین   
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ
امریکی صدر کی ایک بار پھر پاکستانی قیادت کی کھل کر تعریف
سعودی ولی عہد کی امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر شہباز شریف کو مبارکباد
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان نئی جنگ بندی کے باوجود خطے میں کشیدگی برقرار
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر