الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزارت داخلہ کی درخواست پر بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے معاملات طے کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور پر غور کیلئے بنائی گئی کمیٹی میں مختلف حکام کو شامل کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کمیٹی کے کنونیئر ہوں گے جبکہ الیکشن کمیشن کے سپیشل سیکرٹری پالیسی ظفر اقبال حسین کو کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ الیکشنز ندیم قاسم کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن بھی کمیٹی کے رکن مقرر کئے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق کمیٹی ٹاؤن کارپوریشنز کی حدبندی کے نوٹیفکیشن کو حتمی شکل دے گی، اسی طرح ہر ٹاؤن کارپوریشن میں یونین کونسلز کی تعداد کے نوٹیفکیشن پر بھی غور کیا جائے گا، اس کے علاوہ حدبندی کے مطابق مستند نقشے اور علاقوں کے ناموں کی فراہمی بھی کمیٹی کی ذمہ داری ہوگی۔حکام کا کہنا ہے کہ کمیٹی آئی سی ٹی لوکل گورنمنٹ کنڈکٹ آف الیکشنز رولز 2015 میں ترامیم کا مسودہ بھی تیار کرے گی، آئی سی ٹی لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس 2026 کے مطابق ترامیم جلد تیار کی جائیں گی، اس مقصد کیلئے کمیٹی باقاعدگی سے اجلاس منعقد کر کے معاملات کو جلد مکمل کرے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق گزشتہ روز وزارت داخلہ کی جانب سے کمیٹی بنانے کی درخواست کی گئی تھی جس کے بعد یہ اقدام کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر