اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کویت کے وزیرخارجہ شیخ جاراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں حالیہ پیشرفت، بشمول کویت پر حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کویت کی قیادت اور عوام کے ساتھ پاکستان کے یکجہتی کے جذبات کا اعادہ کیا اور خطے میں امن و استحکام کیلئے فوری بات چیت اور کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر انہوں نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں زیرِ غور امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور تاریخی تعلقات کو فروغ دینے کا اعادہ کیا۔اس سے قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ عبد اللطیف بن راشد الزیانی سے ٹیلی فون پر بات کی تھی۔دوران دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ اور وسیع خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور بحرین میں حالیہ حملوں سمیت دیگر واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر