سمندری تجارت کی سکیورٹی، بحریہ کا آپریشن ’’محافظ البحر‘‘ شروع

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ نے سمندری سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر آپریشن ’’محافظ البحر ‘‘شروع کر دیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کا مقصد قومی جہاز رانی اور سمندری تجارت کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنا ہے ، آپریشن کے تحت توانائی کی ترسیل اور سمندری راستوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائیاں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے تعاون سے کی جا رہی ہیں، پاک بحریہ کے سکواڈ جہازوں کی سکیورٹی کیلئے ایسکورٹ آپریشنز انجام دے رہے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ موجودہ میری ٹائم صورتحال سے پوری طرح باخبر ہے اور محفوظ راہداری یقینی بنانے کیلئے تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت کی فعال نگرانی اور کنٹرول کر رہی ہے ،پاکستان کی تقریباً 90 فیصد تجارت سمندر کے ذریعے ہوتی ہے ، اہم سمندری راستوں کو محفوظ اور بلا تعطل رکھنے کے لئے آپریشن شروع کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز اس وقت دو تجارتی جہازوں کو سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں، ایک تجارتی جہاز آج کراچی پہنچنے والا ہے۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر