یوم شہادت علیؓ پر سخت سکیورٹی انتظامات کئے : عظمیٰ بخاری

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر پنجاب بھر میں سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں اور 30 ہزار سے زائد پولیس افسر و اہلکار عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی پر تعینات ہونگے ،پاکستان فتنہ الخوارج کے خلاف مو ثر ردعمل دے رہا ہے ، سکیورٹی فورسز دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یوم شہادت حضرت علیؓ پر صوبہ بھر میں سکیورٹی انتہائی سخت ہوگی تاکہ عزاداری جلوسوں اور مجالس میں امن و امان قائم رہے ، لاہور میں 8ہزارسے زائد اہلکار خصوصی فرائض انجام دیں گے۔217 جلوسوں کی نگرانی کیلئے 20ہزار اور 994 مجالس پر 10ہزار سے زائد افسر و اہلکار فرائض انجام دیں گے، خواتین عزاداروں کی سکیورٹی کیلئے لیڈی پولیس اہلکار تعینات ہوں گی ، اگروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ماڈل پر وزیر اعلیٰ پختونخوا سہیل آفریدی عوام کی خدمت کریں تو اس سے بڑی خوشی مریم نواز کیلئے کوئی نہیں ہو سکتی ، پختونخوا حکومت رمضان پیکیج دینے کا دعویٰ کر رہی ہے مگر عوام کو اس کا عملی نمونہ کہیں نظر نہیں آ رہا ، کے پی کے میں رمضان پیکیج کا کسی کو پتا نہیں کہ وہ کہاں ہے ۔عظمیٰ بخاری نے عالمی اقتصادی صورتحال بارے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور سکیورٹی ادارے ملک میں حالات کو قابو میں رکھنے کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، آج ایک دن کے دوران عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تقریباً 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو عالمی کشیدگی اور اقتصادی چیلنجز کے اثرات ہیں ،حکومت ہر ممکن اقدامات کے ذریعے ملک میں امن قائم رکھنے اور عوام پرعالمی اقتصادی اثرات کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، پاکستان فتنہ الخوارج کے خلاف بھی مو ثر ردعمل دے رہا ہے۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر