پنجاب کے ہرکونے میں ترقی ہوتی نظر آئے گی : عظمیٰ بخاری

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر کونے میں ترقی ہوتی ہوئی نظر آئے گی،نگہبان رمضان پروگرام کے تحت اب تک 25 لاکھ سے زائد کارڈز تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ 21 لاکھ افراد امدادی رقم حاصل کر چکے ہیں۔ حکومت پنجاب چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 517 ارب روپے سے 67 سے زائد شہروں میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔ڈی جی پی آر لاہور میں وزیر بلدیات ذیشان رفیق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے خبردار کیا کہ ذخیرہ اندوزی یا مصنوعی مہنگائی کی کسی بھی کوشش پر پیرا سخت کارروائی کرے گی جبکہ یومِ علیؓ پر مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی گورننس کا ماڈل صرف چند شہروں یا چند سڑکوں تک محدود نہیں بلکہ اس کا مقصد پورے پنجاب میں یکساں ترقی کو یقینی بنانا ہے ۔صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار سیوریج کے نظام کیلئے ایچ ڈی پی پائپس استعمال کئے جا رہے ہیں جو تقریباً 100 سال تک مؤثر طریقے سے کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری اور چیئرمین استحقاق کمیٹی پنجاب سمیع اللہ خان نے لودھراں میں کانجو فارم ہاؤس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وزیر مملکت عبد الرحمٰن کانجو سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیااورفاتحہ خوانی کی ۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر