شہباز شریف کی محسن نقوی کی رہائش گاہ جاکر عیادت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ محسن نقوی کی رہائشگاہ پر جاکر ان کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔محسن نقوی گزشتہ اتوار اسلام آباد میں مشتعل مظاہرین سے بات چیت کے دوران زخمی ہو گئے تھے ،محسن نقوی کے گھر پر ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے اپنے وزیر داخلہ کے ساتھ ملک کی داخلی سکیورٹی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ محسن نقوی نے وزیراعظم کو امن و امان برقرار رکھنے کیلئے کئے گئے اقدامات سے متعلق بریف کیا۔ وزیراعظم نے داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے ۔ محسن نقوی نے بتایاکہ پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو اس ضمن میں واضح ہدایات جاری کر دی ہیں۔ محسن نقوی نے بتایا کہ میں ذاتی طور پر سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے گزشتہ روز خود اسلام آباد کے ریڈ زون کا دورہ کیا اور نماز جمعہ سے پہلے تمام علاقوں کی سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ادھر وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کو فون کر کے آذربائیجان کے ناخچیوان پر ہونے والے ڈرون حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی جس میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے آذربائیجان کی قیادت کو یقین دلایا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں آذربائیجان کے برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت میں کھڑا ہے ۔ وزیرِ اعظم نے آذربائیجان کے صدر کو ایران اور خلیج میں جاری بحران کے حوالے سے پاکستان کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔صدر الہام علیوف نے وزیراعظم کا ٹیلی فونک رابطے پر شکریہ ادا کیا اور اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے یکجہتی اور حمایت کے جذبات کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی میں کمی اور امن کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا اور رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔دریں اثنا وزیراعظم سے وفاقی وزیرِ قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب کھچی نے ملاقات کی جس میں اورنگزیب کھچی نے وزیرِ اعظم کو اپنی وزارت کے حوالے سے بریفنگ دی اور قومی ورثہ اور ثقافت کی ترویج کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔



  تازہ ترین   
جنگ کا آٹھواں روز: ایرانی صدر کا پڑوسی ممالک پر مزید حملے نہ کرنے کا اعلان
فیلڈ مارشل کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
عمر ایوب، مراد سعید، شبلی فراز، حماد اظہر سمیت 47 اشتہاریوں کو 10، 10 سال قید کی سزا
معاشی لائحہ عمل میں سادگی، بچت اور عوامی ریلیف ترجیح ہے: وزیراعظم
ایران نے مشرق وسطیٰ کے ممالک سے معافی مانگ کر ہتھیار ڈال دیئے: ٹرمپ
پاکستان میں پٹرول کی قیمت خطے میں سب سے زیادہ، مہنگائی کے سیلاب کا خدشہ
امریکا، اسرائیل کے شہری آبادیوں پر حملے، مہرآباد ایئرپورٹ دھماکوں سے گونج اٹھا، شہدا کی تعداد 1332 ہوگئی
گڈز ٹرانسپورٹرز کا مال بردار کرایوں میں 20 فیصد اضافے کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر