ڈار کا کینیڈ ین ہم منصب کوفون ،توانائی دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک رابطے کئے جن میں دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور کینیڈا کی وزیر خارجہ کے درمیان گفتگو میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور زراعت، توانائی اور اہم معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا ، دونوں رہنماؤں نے عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا ، اس موقع پر کینیڈا کی وزیر خارجہ نے کینیڈا میں مقیم متحرک پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کو سراہا۔ دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کو برقرار رکھنے کے لئے اعلیٰ سطح رابطوں اور تبادلوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔دریں اثنا نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ٹیلیفونک گفتگو میں خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور آذربائیجان پر ڈرون حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے آذربائیجان اور اس کے عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کشیدگی میں فوری کمی کی ضرورت پر زور دیا۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے لئے بات چیت اور سفارت کاری ناگزیر ہے اس لئے فریقین کو تحمل اور مکالمے کا راستہ اختیار کرنا چا ہئے ۔ دونوں وزرائے خارجہ نے بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں قریبی روابط جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔



  تازہ ترین   
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس
قومی سلامتی کونسل کی سفارش پر معاہدے کی اجازت دی، ایرانی سپریم لیڈر
ایران کا معاہدے کی خلاف ورزی، غیر ضروری مطالبات کا سخت جواب دینے کا اعلان
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں پر یہودی آبادکاروں کے تشدد کی مذمت
معاہدے کے تحت لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی امریکہ کی ذمہ داری ہے، عراقچی
ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر