ٹرمپ صہیونی شیطان کے کہنے پر بر بادی کر رہا :سعد رفیق

لاہور (نیشنل ٹائمز)سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم سب جانتے ہیں کہ ایران پر امریکا اور اسرائیل کا حملہ ایران کی ایٹمی قوت ختم کرنا نہیں بلکہ ایسا ہی ہے جیسے عراق پر حملہ کیا گیا تھا،ان کا صرف ایک مقصد ہے دنیا کو غیر مستحکم کرنا ،ہمیں امریکی عوام سے کوئی گلہ نہیں امریکی کے عوام نے تو فلسطین اور ایران پر حملے کے خلاف احتجاج کیا ہے ۔ امریکا اور اسرائیلی کی جارحیت کے خلاف اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای و دیگر شہدا کے ایصال ثواب کیلئے خواجہ رفیق شہید فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام والٹن روڈ پر احتجاجی جلسہ اور دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ امریکا کا صدر بننے کا اہل نہیں تھا یہ صہیونی شیطان کے کہنے پر دنیا میں بر بادی کر رہا ہے ،غزہ سے شروع ہونے والی جنگ اب دنیا میں پھیل گئی ہے، خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا ہمیں یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ایرانیوں کے لئے مدد آئے گی ، سعد رفیق نے کہا کہ جس ملک نے بھی امریکا کو اڈے دئیے آج ان کا حال دیکھیں امریکہ ان کو حفاظت نہیں کرے گا ،شکر ہے پاکستان میں امریکا کے اڈے نہیں ہیں ۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر