گورنر پنجاب کی ایرانی قونصلیٹ آمد، خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت

لاہور (نیشنل ٹائمز)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان گزشتہ روزایرانی قونصلیٹ لاہور گئے جہاں اُنہوں نے ایرانی قونصل جنرل مہران موحد فر سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور ایرانی قیادت کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔ پارلیمانی لیڈرپنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی بھی گورنر پنجاب کے ہمراہ تھے ۔گورنر سلیم حیدر نے وہاں پر کتاب میں اپنا تعزیتی پیغام بھی لکھا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سلیم حیدرنے کہا کہ پاکستان کا ایران کے ساتھ نہ ٹوٹنے والا برادرانہ رشتہ ہے ، سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر پاکستانی قوم سوگوار اورایرانی عوام کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ خامنہ ای کی شہادت امت مسلمہ کیلئے بہت بڑا المیہ ہے ، اسلامی ممالک میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ،خامنہ ای کی شہادت سے عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگیا ہے ، انکی اتحاد بین المسلمین کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ اسرائیل دنیا کیلئے ایک فتنہ سے کم نہیں جو پہلے بھی مسلم ممالک کے خلاف جارحیت کرتا رہا ہے اور اب ایر ان پر چڑھائی کر دی ہے ۔پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی نے کہا کہ ایرانی قوم کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔دعا ہے ایران میں جلد امن قائم ہو اور ایرانی عوام کی مشکلات حل ہوں۔اس موقع پر شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کیلئے فاتحہ خوانی بھی گئی۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر