امید ہے عمران کو کیسز میں ریلیف ملے گا:بیرسٹر گوہر

۱سلام آباد(نیشنل ٹائمز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ امید ہے عمران خان کو کیسز میں ریلیف ملے گا۔ اب بھی شکر گزار ہیں کہ عدالت میں ان کے کیس لگ رہے ہیں، نیب متنازعہ رہا ہے اور سیاسی انجینئرنگ کیلئے استعمال ہوتا رہا ہے ۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ کرپشن کے خلاف ایک ادارہ ضرور ہونا چاہیے ، جس ادارے کے سربراہ کو حکومت، اپوزیشن نے مل کر لگایا اس کو ایکسٹینشن دینا غلط ہے ۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پہلے کہا گیا 50 کروڑ سے کم کے کیسز نہیں بنیں گے ، دنیا میں کبھی ایسے قانون سازی نہیں ہوئی، سارے اداروں سے لوگوں کا اعتماد اٹھ چکا ، چیئرمین نیب کی آج مدت پوری ہوئی اور سینیٹ سے قانون پاس کرلیا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان نے بات چیت کرنے کا کہا اور محمود اچکزئی کو مذاکرات کا اختیار دیا ہوا ہے لیکن وہ مذاکرات کس سے کریں ، قاضی فائز عیسیٰ سے متعلق بنائی گئی ڈاکیومینٹری درست نہیں ۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر