مودی کا دورہ اسرائیل، بھارت سفارتی مشکلات میں گھر گیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ایران پر حملے سے قبل بھارتی وزیرِاعظم مودی کے دورہ اسرائیل نے عالمی سطح پر نہ صرف سفارتی بحث چھیڑ دی بلکہ بھارت سفارتی مشکلات میں گھر گیا ، مو دی کے دورے سے سفارتی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ، بین الاقوامی میڈیا اور بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے دورے کی ٹائمنگ، مقاصد اور پس منظر پر سنگین سوالات اٹھا دئیے ۔رپورٹس ے مطابق مودی نے اسرائیلی وزیرِاعظم سے ملاقاتیں ایسے وقت میں کیں جب خطے میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی عروج پر تھی ، ناقدین کا کہنا ہے کہ ایران پر حملے سے قبل دورے نے بھارت کو سفارتی سطح پر مشکل صورتحال سے دوچار کر دیا ،برطانوی جریدے کے مطابق مودی کا دورہ اسرائیل کی متنازع حکومت کیلئے سیاسی سہارا ثابت ہوا۔ الجزیرہ نے دعوی ٰکیا کہ بھارت نے غزہ کی صورتحال کے تناظر میں اسرائیل کو مختلف شعبوں میں تعاون فراہم کیا ۔امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ نے دورے کی ٹائمنگ کو سفارتی طور پر حساس اور خطرناک قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اسرائیلی پارلیمنٹ میں دیا جانے والا اعزاز زیادہ تر علامتی نوعیت کا تھا ۔اسرائیلی صحافی نے بھارتی ویب سائٹ دی وائرمیں شائع مضمون میں مودی کو نیتن یاہو کی انتخابی مہم کا سیاسی اشتہار قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ اس دورے کا ایک مقصد سابق امریکی صدر ٹرمپ تک رسائی اور حمایت حاصل کرنا بھی ہو سکتا ،ریٹائرڈ امریکی کرنل اور سابق مشیر ڈگلس میکگریگر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے دوران امریکی بحری جہاز بھارتی بندرگاہوں پر لنگر انداز ہو رہے ہیں اور سازوسامان اتار رہے ہیں، ان کے اس بیان نے خطے میں بھارت کے کردار سے متعلق مزید سوالات کو جنم دیا ہے ۔ بھارت کی بڑی اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس سمیت دیگر جماعتوں نے دورے کو خارجہ پالیسی کی ناکامی قرار دیا ہے ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مودی کا یہ دورہ بھارت کے لیے سفارتی آزمائش بن سکتا ہے ۔



  تازہ ترین   
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس
قومی سلامتی کونسل کی سفارش پر معاہدے کی اجازت دی، ایرانی سپریم لیڈر
ایران کا معاہدے کی خلاف ورزی، غیر ضروری مطالبات کا سخت جواب دینے کا اعلان
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں پر یہودی آبادکاروں کے تشدد کی مذمت
معاہدے کے تحت لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی امریکہ کی ذمہ داری ہے، عراقچی
ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر