ایف بی آر افسران کو10سال کے گوشوارے جمع کرا نیکی ہدایت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے تمام افسرا ن کو ہدایت کی ہے کہ وہ گزشتہ دس سال کے اپنے اثاثہ جات اور سالانہ گوشوارے جمع کروا ئیں۔ ایف بی آر نے افسران کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ تفصیلات 9مارچ 2026تک جمع کروائی جائیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق متعدد افسران نے گزشتہ دس سال کے اثاثے اور گوشوارے جمع نہیں کروائے جس پر گورنمنٹ سرونٹس (کنڈکٹ) رولز 1964 کی خلاف ورزی پر تشویش ظاہر کی گئی ہے ۔ رول 12 کے مطابق ہر سرکاری ملازم کو ملازمت کے آغاز اور ہر مالی سال کے اختتام پر 30 جون تک تمام منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے ، حصص، سرٹیفکیٹس، انشورنس پالیسیز اور زیورات کی تفصیلات جمع کرانا لازمی ہے ۔رول کے مطابق خاندان کے ارکان کے نام پر موجود اثاثے یا جائیداد میں اضافہ یا کمی کی رپورٹ بھی جمع کرانی ضروری ہے ۔ ان لینڈ ریونیو اور پاکستان کسٹمز سروس کے بیشتر افسران نے گزشتہ دس سال کے گوشوارے جمع نہیں کروائے ۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر