ایران پر حملے :حکومت کا واضح موقف خوش آئند ، افواہیں ختم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ایوان بالا میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں کے بارے میں حکومت کا موقف،اب تک کیے جانے والے اقدامات اور رابطوں کی تفصیل پیش کی۔ انہوں نے نہ صرف ممبران پارلیمنٹ بلکہ پوری قوم کے تحفظات کو دور کرتے ہوئے غلط فہمیوں کی وضاحت کی جس سے افواہوں کا سلسلہ ختم ہو گیا۔وزیر خارجہ نے اجلاس میں دوٹوک الفاظ میں حکومت کا واضح موقف بیان کیا جو خوش آئند قرار دیا گیا۔ اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن ممبران نے بھی ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایران سے اظہار یکجہتی کیا۔ ایوان کاماحول سوگوار رہا اور ممبران نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہای کو خراج عقیدت پیش کیا۔اجلاس میں بغیر کسی احتجاج کے معمول کے ایجنڈے کے تحت موجودہ عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر