جعلی اسناد پربھرتی،سی ڈی اے کے 28ملازمین گرفتار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے ایک کارروائی میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے ) کے 28 ملازمین کو گرفتار کر لیا۔ ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے جعلی اور من گھڑت تعلیمی اسناد جمع کروا کر سرکاری ملازمتیں حاصل کیں۔حکام کے مطابق یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب متعلقہ عدالت نے ملزمان کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ ایف آئی اے نے ان کے خلاف مقدمہ نمبر 109/2025، جو 4 دسمبر 2025 کو درج کیا گیا تھا، کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتاریاں عمل میں لائیں۔ اس مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کے ساتھ انسداد بدعنوانی ایکٹ 1947 کی شقیں بھی شامل کی گئی ہیں،تحقیقاتی ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق گریڈ 5 سے لے کر گریڈ 14 تک کی مختلف اسامیوں سے تھا۔انہوں نے مبینہ طور پر جعلی ڈگریاں اور سرٹیفکیٹس جمع کروا کر سرکاری نوکریاں حاصل کیں، جس سے قومی خزانے کو مالی نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ میرٹ کے اصولوں کو بھی پامال کیا گیا۔ایف آئی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کا دائرہ صرف ملزمان تک محدود نہیں رکھا گیا۔ متعلقہ ریکروٹمنٹ کمیٹیوں، تعلیمی اسناد کی تصدیق کرنے والے اداروں اور اس تقرری کے عمل کو منظوری دینے والے افسران کے کردار کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ایف آئی اے نے واضح کیا ہے کہ سرکاری اداروں میں شفافیت اور میرٹ کے نظام کو یقینی بنانا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکا کے 6 فوجی اڈوں، مختلف اسرائیلی شہروں پر حملہ، امریکی سفارتخانے میں آگ لگ گئی
پاکستان دل و جان سے ایران کیساتھ، فریقین کو مذاکرات کیلئے آمادہ کر رہے ہیں، اسحاق ڈار
ایرانی 174 بیلسٹک میزائل میں 161 تباہ کیے، 13 سمندر میں گرے: اماراتی وزارتِ دفاع
مشرق وسطیٰ جنگ، حکومت کا پارلیمانی لیڈروں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
ایران پر حملے کا مقصد اسرائیلی اثر و رسوخ پاکستانی سرحد تک لانا ہے: خواجہ آصف
لبنان پر اسرائیلی حملے جاری: جاں بحق افراد کی تعداد 52 ہوگئی، 150 سے زائد زخمی
سعودی عرب کی آرامکو آئل ریفائنری پر اسرائیل نے حملہ کیا: ایرانی میڈیا
ٹرمپ نے ایرانی رجیم چینج کی کوشش ترک نہ کی تو تیسری عالمی جنگ ہوگی: روس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر