آئی ایم ایف کیساتھ ورچوئل مذاکرات جاری رکھنے پراتفاق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان اور آئی ایم ایف کا مزید مذاکرات ورچوئلی جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے ۔ وزارت خزانہ نے وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا ۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آنے والے دنوں میں ورچوئل مذاکرات ہوں گے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی معاشی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف جائزہ مشن سے ملاقات ہوئی ۔ پاکستان کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تیسرے جائزے کا باضابطہ آغاز کردیا گیا ۔ملاقات میں آئی ایم ایف وفد کی قیادت مشن چیف ایوا پیٹرووا نے کی۔ وزیر خزانہ نے کہامشکل اصلاحات کے باعث میکرو اکنامک استحکام حاصل ہوا،ٹیکس اور توانائی شعبے میں اصلاحات حکومتی ایجنڈے کا مرکز ہیں۔ٹیکس نظام میں جامع تبدیلیوں پر کام جاری ہے ۔ وفاقی وزیر خزانہ نے اعتراف کیا ہے کہ معاشی اعشاریوں کی بہتری کے باوجود عالمی صورت حال کی وجہ سے خطرات ہوسکتے ہیں۔ اس حوالے سے ایک اعلیٰ سطح پر کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو بدلتی صورتحال پر گہری نظر رکھے گی اور مربوط پالیسی اقدامات یقینی بنائے گی۔



  تازہ ترین   
ایران سے مفاہمتی یادداشت حتمی نہیں، معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری ہوسکتی ہے: ٹرمپ
سندھ اسمبلی کا 3.562 کھرب روپے کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ
مشکل حالات کے باوجود ریلیف پر مبنی بجٹ بنایا: عطا اللہ تارڑ
امریکی محکمۂ جنگ نے انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام دوبارہ پیسیفک کمانڈ رکھ دیا
پنجاب نے اپنے اخراجات کو بڑی حد تک محدود کیا، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا: مریم اورنگزیب
اسرائیل جنوبی لبنان پر حملوں سے باز نہ آیا تو فیصلہ کن جواب دیں گے: ایرانی فوج
ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل
امریکا کا اسرائیل کو ایران معاہدے کی تفصیلات دینے سے انکار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر