پرامن احتجاج حق،املاک کو نقصان پہنچاناعقلمندی نہیں :طاہر اشرفی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی نے ایرانی پیشوا خامنہ ای کی شہادت پر صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے مگر اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچانا اور قومی املاک جلانا عقلمندی نہیں۔ جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے مذہبی رہنما آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پورے عالم اسلام کیلئے افسوسناک ہے ،کراچی میں گزشتہ روز جو صورتحال ہوئی وہ قابل افسوس ہے ، تمام مکاتب فکر کے علما اور مشائخ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ ہمارا دشمن چاہتا ہے کہ پاکستان میں مزید انتشار ہو اور بدامنی پیدا ہو، ہمیں اپنے اکابرین کے دیئے گئے صبر و تحمل کے درس کو اپنانا چاہئے ۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر