وزارت منصوبہ بندی کی عمارت میں آتشزدگی ،ریسکیو کا آپریشن

لاہور (نیشنل ٹائمز)سیکرٹریٹ کے قریب واقع وزارت منصوبہ بندی و ترقی، پی اینڈ ڈی کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی۔ریسکیو اہلکار شیشے توڑتے ہوئے اندر داخل ہوئے اور آگ کوبجھانے کی کوشش کی تاہم آگ عمارت کے اندرونی حصوں میں پھیلتی گئی۔ جبکہ ریسکیو 1122 کی 8 سے 12 گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف رہیں۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی ڈاکٹر نعیم رؤف کا کہنا تھا کہ عمارت میں اتوار کی وجہ سے کوئی عملہ موجود نہیں تھا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ پہلی منزل پر ویلڈنگ کے دوران آگ بھڑکی۔ریسکیو حکام کے مطابق تین گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا، جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے ۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم مالی نقصان کا تخمینہ اور اہم سرکاری فائلوں یا سسٹم کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔ آگ لگنے کی حتمی وجوہات اور نقصان کی نوعیت کا تعین انکوائری رپورٹ کے بعد ہی ممکن ہو سکے گا۔



  تازہ ترین   
ایران سے مفاہمتی یادداشت حتمی نہیں، معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری ہوسکتی ہے: ٹرمپ
سندھ اسمبلی کا 3.562 کھرب روپے کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ
مشکل حالات کے باوجود ریلیف پر مبنی بجٹ بنایا: عطا اللہ تارڑ
امریکی محکمۂ جنگ نے انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام دوبارہ پیسیفک کمانڈ رکھ دیا
پنجاب نے اپنے اخراجات کو بڑی حد تک محدود کیا، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا: مریم اورنگزیب
اسرائیل جنوبی لبنان پر حملوں سے باز نہ آیا تو فیصلہ کن جواب دیں گے: ایرانی فوج
ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل
امریکا کا اسرائیل کو ایران معاہدے کی تفصیلات دینے سے انکار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر