حکومت غزہ بورڈ سے علیحدہ ہوکر ایران سے یکجہتی کرے ، اپوزیشن

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اپوزیشن اتحادنے اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران پر مشترکہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر بورڈ آف پیس سے علیحدہ ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کا اگلا ہدف پاکستان ہوگا، دونوں ایران میں رجیم چینج چاہتے ہیں۔مشرقی وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ایک حساس مسئلے پر پریس کانفرنس کرنے آئے ہیں، اسرائیل اور امریکا نے پوری دنیا اور پورے خطے کو خطرے میں ڈال دیا، دونوں ممالک نے ملکر ہمارے ہمسایہ ملک ایران پر حملہ کیا اور یہ ایسے وقت میں کیا گیا جب مذاکرات جاری تھے ۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر جس کی لاٹھی اس کی بھینس کی کہاوت کو لے کر آگے چل رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اسرائیل سے خطے کے دوسرے ممالک بھی نفرت کرتے ہیں، نیتن یاہو کو قاتل قرار دیا گیا ہے ، خدانخواستہ اگر ایران کو کچھ ہو جاتا ہے تو پھر پاکستان کی بھی خیر نہیں اور پورا خطہ ٹوٹ جائے گا۔ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا کے اقدامات سے پاکستان کی سالمیت اور پوری مسلم امت کو خطرہ ہے، ۔افغانستان کے ساتھ فوراً جنگ بند اور ڈائیلاگ کرنے چاہئیں ۔ مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ یہ سازش ایران کی سرحدوں تک رک جائے گی تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے ۔امریکا اور اسرائیل ایران میں رجیم چینج چاہتے ہیں۔ حکومت پاکستان کو ایران کے ساتھ یکجہتی کرتے ہوئے بورڈ آف پیس سے الگ ہو جانا چاہیے ۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر