حساس صورتحال کے پیش نظر غیر مصدقہ اوراشتعال انگیز مواد شیئر نہ کیاجائے :پی ٹی اے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موجودہ حساس قومی صورتحال کے پیش نظر تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے استعمال میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔پی ٹی اے نے ہدایت دی ہے کہ شہری غیر مصدقہ، اشتعال انگیز یا گمراہ کن معلومات/مواد کو شیئر، فارورڈ یا اپ لوڈ کرنے سے گریز کریں کیونکہ یہ براہِ راست یا بالواسطہ قومی مفاد، عوامی نظم و نسق یا ریاستی اداروں کو نقصان پہنچا سکتا ہے ۔شہری صرف مستند اور سرکاری ذرائع پر مبنی معلومات کو ہی شیئر یا اپ لوڈ کریں اور افواہوں و جعلی خبروں سے مکمل اجتناب کریں۔ جعلی یا گمراہ کن معلومات پھیلانے پر متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کی جا سکتی ہے ۔پی ٹی اے نے شہریوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط، سنجیدگی اور قومی ذمہ داری کے ساتھ عمل کریں تاکہ قومی استحکام اور عوامی اعتماد برقرار رکھا جا سکے۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر