پی آئی اے سمیت تمام ایئرلائنز کے مشرق وسطیٰ کیلئے آپریشنز معطل

اسلام آباد،تہران ،لندن،دبئی (نیشنل ٹائمز)خطے میں سلامتی کے خدشات کے پیش نظر دنیا کی بڑی فضائی کمپنیوں نے مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک کیلئے اپنے فضائی آپریشنز معطل کرنے کا اعلان کیا ہے ، متعدد ایئرلائنز نے یا تو اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں یا انھیں دوسرے راستوں پر موڑ دیا گیا ہے ۔پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے خلیجی ممالک کے لیے اپنا فضائی آپریشن فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ایک اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی متحدہ عرب امارات، بحرین، دوحہ اور کویت کے لیے شیڈول تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں، یہ معطلی ابتدائی طور پر آج (اتوار) شام تک یا فضائی حدود کی بحالی تک نافذ العمل رہے گی۔پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ سعودی عرب کے لیے شیڈول پروازیں اپنا آپریشن جاری رکھیں گی مگر حفاظت کے پیش نظر اُن کا روٹ تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب یہ پروازیں طویل راستوں سے ہوتی ہوئیں منزل مقصود تک پہنچیں گی۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے )نے کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود تمام سول ایوی ایشنزکے لیے مکمل طور پر دستیاب اور محفوظ ہے ۔قطر ایئرویز نے بھی تصدیق کی ہے کہ اُن کی دوحہ آنے اور جانے والی تمام پروازیں قطری فضائی حدود کی بندش کے باعث عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔ایمریٹس ایئرلائن نے اپنی دبئی آنے اور جانے والی تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔ورجن اٹلانٹک، برٹش ایئرویز، وز ایئر کی پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں ، کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ مالدیپ، انڈیا اور سعودی عرب جانے والی پروازوں کو متبادل راستوں کے باعث زیادہ وقت لگ سکتا ہے ۔برٹش ایئرویز نے بدھ تک تل ابیب اور بحرین کے لیے پروازیں منسوخ کر دی ہیں ،وِز ایئر نے تصدیق کی ہے کہ اس نے اسرائیل، دبئی، ابوظہبی اور عمان کے لیے تمام پروازیں فوری طور پر معطل کر دی ہیں۔ لفتھانزا، ایئر انڈیا اور ترک ایئر لائنز نے بھی خطے کے لیے متعدد پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اسرائیل اور امریکا کے ایران پر حملے کے بعد غیرمعمولی صورتحال کے پیش نظرپاکستان ایئرٹریفک کنٹرولرز کو ملکی حدود کی کڑی نگرانی کی ہدایت کردی گئی۔ایئرٹریفک کنٹرولرز کو ایران افغانستان ریجن اور حدود کی نگرانی کی بھی ہدایت جاری کردی گئی۔ذرائع نے کہا کہ پاکستانی ایئرلائنزکو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا کہ علاقائی ایئر سپیس کی صورتحال کے باوجود پاکستان کا ایئر سپیس مکمل طور پر فعال اور محفوظ ہے ۔



  تازہ ترین   
ایران سے مفاہمتی یادداشت حتمی نہیں، معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری ہوسکتی ہے: ٹرمپ
سندھ اسمبلی کا 3.562 کھرب روپے کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ
مشکل حالات کے باوجود ریلیف پر مبنی بجٹ بنایا: عطا اللہ تارڑ
امریکی محکمۂ جنگ نے انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام دوبارہ پیسیفک کمانڈ رکھ دیا
پنجاب نے اپنے اخراجات کو بڑی حد تک محدود کیا، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا: مریم اورنگزیب
اسرائیل جنوبی لبنان پر حملوں سے باز نہ آیا تو فیصلہ کن جواب دیں گے: ایرانی فوج
ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل
امریکا کا اسرائیل کو ایران معاہدے کی تفصیلات دینے سے انکار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر