افغان سر زمین کا پاکستان کیخلاف استعمال نا قابل قبول ،سمجھوتہ نہیں ہوگا:شہباز شریف

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل، چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل عاصم منیر سمیت عسکری قیادت سے ملاقات کی۔ انہیں پاکستان افغانستان سرحدی صورتحال، سکیورٹی چیلنجز اور حالیہ پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیرِ اعظم کو سکیورٹی فورسز کی آپریشنل تیاریوں، سرحدی نگرانی کے نظام اور دہشت گرد عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں سے آگاہ کیا گیا،اس موقع پرفیلڈمارشل ، چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر اور اعلیٰ عسکری قیادت بھی موجود تھی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ فتنہ الخوارج اور افغان طالبان رجیم کے گٹھ جوڑ اور پاکستان کے خلاف شرپسند کارروائیوں پر عدم برداشت کی پالیسی اپنائی جائے گی۔ افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال ناقابل قبول ہے اور ریاست اپنی خودمختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ملک کی جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے ہر دم تیار ہیں اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔وزیرِ اعظم نے سرحدی علاقوں میں دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے اور بھرپور جوابی کارروائی پر افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وطنِ عزیز کے دفاع کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن قومی سلامتی پر کسی قسم کی آنچ برداشت نہیں کی جائے گی۔بعدازاں چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے چین کے صدر شی چن پنگ ، وزیراعظم لی کیانگ ، چینی قیادت اور عوام کو نئے چینی سال کے پرمسرت موقع پر اپنی پرتپاک مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام دیا۔ انہوں نے اقتصادی، سلامتی اور ترقیاتی محاذوں پر پاکستان کیلئے چین کی مسلسل اور ثابت قدم حمایت کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے زراعت ، آئی ٹی ، کان کنی اور معدنیات میں تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔جیانگ زیڈونگ نے وزیراعظم کو چین پاکستان تعلقات میں حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا اور چینی قیادت کا نیک خواہشات کا پیغام دیا۔ ملاقات میں خطے اور اس سے باہر امن،استحکام اور خوشحالی میں کردار ادا کرنے کیلئے قریبی رابطہ کاری اور مشاورت کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔



  تازہ ترین   
ایران سے مفاہمتی یادداشت حتمی نہیں، معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری ہوسکتی ہے: ٹرمپ
سندھ اسمبلی کا 3.562 کھرب روپے کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ
مشکل حالات کے باوجود ریلیف پر مبنی بجٹ بنایا: عطا اللہ تارڑ
امریکی محکمۂ جنگ نے انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام دوبارہ پیسیفک کمانڈ رکھ دیا
پنجاب نے اپنے اخراجات کو بڑی حد تک محدود کیا، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا: مریم اورنگزیب
اسرائیل جنوبی لبنان پر حملوں سے باز نہ آیا تو فیصلہ کن جواب دیں گے: ایرانی فوج
ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل
امریکا کا اسرائیل کو ایران معاہدے کی تفصیلات دینے سے انکار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر