حملہ آور پائریٹڈ سافٹ ویئر سے ’’رین انجن‘‘ وائرس تقسیم کررہے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کیسپرسکی کی تھریٹ ریسرچ ٹیم نے ’’رین انجن‘‘نامی میلویئر لوڈر کے بارے میں اپنی تازہ تحقیق میں کہا کہ حملہ آوروں نے درجنوں ویب سائٹس بنا ئی ہیں جہاں سے پائریٹڈ سافٹ ویئر کے ذریعے ‘رین انجن’وائرس تقسیم کیا جا رہا ہے ، ان میں گرافکس ایڈیٹنگ سافٹ ویئر جیسے کورل ڈرا بھی شامل ہیں۔ حملوں کا دائرہ کار صرف گیمنگ کمیونٹی تک محدود نہیں بلکہ غیر لائسنس شدہ سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کرنے والے تمام صارفین تک بھی پھیل چکا ہے ۔ انفوسٹیلرز ایسے میلویئر ہوتے ہیں جو صارف سے ڈیٹا جمع کرکے حملہ آوروں کو بھیجتے ہیں۔ یہ معلومات مالی فراڈ یا ڈارک ویب مارکیٹس میں فروخت کے لیے استعمال کی جا تی ہیں ۔ کیسپرسکی تھریٹ ریسرچ کے لیڈ میلویئر اینالسٹ پاویل سین ینکو نے کہا یہ خطرہ صرف پائریٹڈ گیمز تک محدود نہیں، حملہ آور اسی تکنیک کو کریک شدہ پروڈکٹیوٹی سافٹ ویئر کے ذریعے بھی استعمال کر رہے ہیں ، اگر کوئی گیم انجن اپنے وسائل کی سالمیت کی جانچ نہیں کرتا تو حملہ آور اس میں میلویئر شامل کر سکتے ہیں جو ‘پلے ‘ پر کلک کرتے ہی فعال ہو جاتا ہے ۔تحفظ کے لیے گیمز اور سافٹ ویئر صرف اصلی ذرائع سے ڈاؤن لوڈ کیے جائیں ، کیسپرسکی پریمئیم ‘ رین انجن’ جیسے خطرات سے تحفظ فراہم کرتا ہے جو میلویئر کو جائز سافٹ ویئر کے بھیس میں ہونے کے باوجود شناخت کر لیتا ہے ،صارفین اپنے آپریٹنگ سسٹم اور ایپلیکیشنز کو اپ ڈیٹ رکھیں ۔



  تازہ ترین   
اسرائیل جنوبی لبنان پر حملوں سے باز نہ آیا تو فیصلہ کن جواب دیں گے: ایرانی فوج
ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل
امریکا کا اسرائیل کو ایران معاہدے کی تفصیلات دینے سے انکار
سندھ اور بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
ایران امریکا معاہدے کے تحت 300 ارب ڈالر کا پرائیویٹ فنڈ قائم کیا جائے گا: روئٹرز
برطانوی پارلیمنٹ کا جنگ بندی کیلئے سفارتی کامیابی پر پاکستان کو زبردست خراج تحسین
ایران نے امریکہ کو اپنی شرائط پر مذاکرات کی ٹیبل پر آنے پر مجبور کیا، ابراہیم عزیزی
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر