ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا:گورنر پنجاب

لاہور(نیشنل ٹائمز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے تاہم ملکی سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج ملک کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ہر جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی اہل ہے ،افغان طالبان رجیم کی جارحیت کے جواب میں مؤثر کارروائی پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا۔ پوری قوم خارجی دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، پاکستان ماضی میں بھی بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دے چکا ہے اور آئندہ بھی ملک دشمن عناصر کو واضح پیغام دیتا رہے گا کہ قومی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی ،دہشت گردوں کے خلاف آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا۔ پاک فوج اور سکیورٹی فورسز کے شہداء نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں اور قوم ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر