پنجاب میں زیادہ غربت، حکمران عوام سے خوفزدہ :حافظ نعیم

لاہور (نیشنل ٹائمز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پنجاب میں سب سے زیادہ غربت ہے جبکہ تاثر دیا جاتا ہے کہ صوبہ میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں۔ جمہوریت کے دعوے دار خاندان سیاسی پارٹیاں چلاتے ہیں ، مسلط حکمران مقامی حکومتوں کو بااختیار نہیں بناتے ، انہیں عوام کی طاقت سے خوف محسوس ہوتا ہے ،عید کے بعد عوام کے حقوق کی تحریک میں مزید تیزی لائیں گے ۔ ماڈل ٹاؤن میں جماعت اسلامی کے رہنما ملک شاہد اسلم کی افطار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایک کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں جبکہ حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے ۔ وزیراعلیٰ نے 11ارب روپے کا جہاز خریدا ہے ، اشتہارات میں کارکردگی کے دعوے کیے جاتے ہیں ، زمینی حقائق کا ان دعوؤں سے کوئی تعلق نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ پنجاب سمیت پورے ملک میں ہر شعبے کے حالات خراب ہیں۔ حکمرانوں نے ایک سال میں آئی پی پیز کے مالکان کو دو ہزار ارب روپے دئیے ، پانچ سو ارب سے پورے ملک میں تعلیم مفت فراہم کی جاسکتی ہے ، فارم سینتالیس کے حکمران غیر مقبول بھی ہیں اور انہیں عوام کی کوئی پروا بھی نہیں ہے ۔ سیاسی جماعتیں نظرئیے کی بنیاد پر چلتی ہیں، شخصیات کے گرد گھومنے سے نہیں، پاکستان میں حالات بدلنے کے لیے حقیقی اور مخلص قیادت کی ضرورت ہے ۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر