بچوں کو جسمانی یا ذہنی اذیت دینا جرم، سکولوں ا اور دینی مدارس پر بھی اطلاق

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی دارالحکومت میں کسی بھی صورت بچوں کو جسمانی یا ذہنی اذیت دینا جرم قرار دے دیا گیا، تھپڑ ، مارپیٹ کرنا، جلانا، زبردستی کھڑا کرنا، ڈرانا دھمکانا یا کسی بھی قسم کی تضحیک آمیز سزا دینا قابلِ تعزیر ہوگا۔ اس پابندی کا اطلاق صرف سرکاری سکولوں تک محدود نہیں بلکہ نجی تعلیمی اداروں، دینی مدارس، بورڈنگ ہاؤسز، فوسٹر کیئر سینٹرز، بحالی مراکز، کام کی جگہوں اور جووینائل جسٹس سسٹم سمیت تمام نگہداشت کے اداروں پر ہوگا۔ بچوں کو جسمانی سزا سے مکمل تحفظ دینے کے لیے سینیٹ نے قانون میں اہم ترمیم منظور کی ہے ، قانون میں واضح کیا گیا ہے کہ بچوں کے خلاف کسی بھی قسم کی تادیبی کارروائی صرف ان کے وقار، عزت اور قانونی حدود کے اندر رہتے ہوئے کی جا سکتی ہے ۔ جسمانی یا ذہنی اذیت دینے والوں کے خلاف کارروائی پاکستان پینل کوڈ کے تحت عمل میں لائی جائے گی جبکہ خلاف ورزی پر مائنراورمیجرجرمانے اور سزائیں عائد کی جائیں گی۔شکایات کے ازالے کے لیے مختلف سطحوں پر کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔وفاقی تعلیمی اداروں کی شکایات وزارتِ تعلیم کی کمیٹی سنے گی، دینی مدارس سے متعلق معاملات کے لیے وفاق المدارس کی نوٹیفائیڈ کمیٹی کام کرے گی جبکہ نجی اور دیگر اداروں کی نگرانی وزارتِ انسانی حقوق کے سپرد ہوگی۔ ہر انکوائری کمیٹی تین ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں کم از کم ایک خاتون رکن کی شمولیت لازمی قرار دی گئی ہے ۔متاثرہ بچہ یا اس کے والدین مجاز اتھارٹی کو تحریری شکایت درج کرا سکیں گے اور کمیٹی 30 دن کے اندر فیصلہ کرنے کی پابند ہوگی۔ کمیٹی کو گواہان طلب کرنے اور شواہد ریکارڈ کرنے کے لیے سول کورٹ جیسے اختیارات حاصل ہوں گے ، جبکہ ضرورت پڑنے پر بچے کا طبی معائنہ بھی کرایا جا سکے گا۔کمیٹی کے فیصلے کے خلاف 30 دن کے اندر وفاقی محتسب سے رجوع کیا جا سکے گا اور محتسب کے فیصلے سے عدم اطمینان کی صورت میں صدرِ مملکت کو اپیل کا حق بھی حاصل ہوگا۔ماہرین کے مطابق یہ قانون بچوں کے حقوق کے تحفظ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے جو تعلیمی اور دیگر اداروں میں تشدد کے کلچر کے خاتمے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے ۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر