ٹیلی کام صارفین کیلیے ایک اور سہولت متعارف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کی رہنمائی اور سہولت کے لیے ایک نیا ڈیجیٹل اسسٹنٹ متعارف کرا دیا ہے۔

ادارے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ ڈیجیٹل اسسٹنٹ ٹیلی کمیونیکیشن سروسز اور شکایات درج کرانے کے طریقہ کار سے متعلق بنیادی معلومات فراہم کرے گا۔ صارفین اس سہولت سے واٹس ایپ نمبر 03150055055 کے ذریعے استفادہ کر سکتے ہیں۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ یہ سروس مینو بیسڈ آپشنز پر مشتمل ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنی ضرورت کے مطابق متعلقہ معلومات فوری طور پر حاصل کر سکیں گے۔ سسٹم مخصوص کمانڈز پر خودکار انداز میں جواب دیتا ہے، جس سے تیز اور مؤثر رابطہ ممکن بنایا گیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق اس اقدام کا مقصد صارفین کو بہتر خدمات فراہم کرنا، ریگولیٹری معلومات تک رسائی کو آسان بنانا اور سوالات کے بروقت جوابات یقینی بنانا ہے تاکہ جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال سے سہولیات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔



  تازہ ترین   
اسرائیل جنوبی لبنان پر حملوں سے باز نہ آیا تو فیصلہ کن جواب دیں گے: ایرانی فوج
ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل
امریکا کا اسرائیل کو ایران معاہدے کی تفصیلات دینے سے انکار
سندھ اور بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
ایران امریکا معاہدے کے تحت 300 ارب ڈالر کا پرائیویٹ فنڈ قائم کیا جائے گا: روئٹرز
برطانوی پارلیمنٹ کا جنگ بندی کیلئے سفارتی کامیابی پر پاکستان کو زبردست خراج تحسین
ایران نے امریکہ کو اپنی شرائط پر مذاکرات کی ٹیبل پر آنے پر مجبور کیا، ابراہیم عزیزی
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر