معطل سرکاری ملازم پوری تنخواہ ،مراعات کا حقدار:سپریم کورٹ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ معطل سرکاری ملازم پوری تنخواہ اور مراعات کا حقدار ہے ،عدالت نے ایف بی آرکی اپیل خارج کرتے ہوئے وفاقی سروس ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔ سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ معطلی برطرفی یا ملازمت کے خاتمے کے مترادف نہیں، معطلی کے دوران سول سروس کا ملازم اپنے عہدے پر برقرار رہتا ہے چاہے وہ ڈیوٹی انجام نہ دے رہا ہو، جب تک ملازمت کا معاہدہ برقرار رہتا ہے تنخواہ سمیت تمام حقوق بھی برقرار رہتے اور قانونی اجازت کے بغیر ملازم کی تنخواہ روکنا تقرری کی شرائط کے منافی ہے جبکہ معطل ملازم کو مکمل تنخواہ اور فوائد سے محروم کرنا ناانصافی اور ظلم ہے ۔ عدالت نے قرار دیا کہ فیصلے سے قبل مالی محرومی سزا کے مترادف ہے اور معطلی کی مدت کے دوران ملازم سے کسی قسم کی ریکوری غیر قانونی ہے ۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرآن مجید کی سورت المائدہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ کا حکم ہے اے ایمان والو اپنے معاہدوں کو پورا کرو، اور حدیث نبوی ﷺ کا حوالہ بھی دیا کہ مزدور کو اس کا پسینہ سوکھنے سے پہلے مزدوری دو۔عدالت نے کہا اسلام معاہدوں کی پاسداری اور جائز کمائی کے تحفظ کا حکم دیتا ہے ۔ سپریم کورٹ نے جائیداد کی ملکیت اور تقسیم کے تنازع پر خیبر پختونخوا حکومت اور محتسب کی اپیلیں ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دیں۔ جسٹس مسرت ہلالی نے تحریری فیصلہ میں قرار دیا کہ جب نجی فریقین خاموش ہیں تو حکومت اور محتسب کیوں اپیل میں آئے ؟ محتسب جج ہے فریق نہیں، وہ اعلیٰ عدالتوں میں اپنے فیصلوں کی وکالت نہیں کر سکتا۔ محتسب کی حیثیت ایک منصف کی ہے اسے غیر جانبدار رہنا چاہیے ۔ حکومت اور محتسب کو اپیل دائر کرنے کا قانونی حق حاصل نہیں ۔اگر جائیداد کے اصل دعویدار اپیل کرنا چاہیں تو ان کا حق متاثر نہیں ہوگا ۔ خیبر پختونخوا کی خاتون محتسب نے ویمن پراپرٹی ایکٹ دو ہزار انیس کے تحت اس کیس میں فیصلہ دیا تھا۔ پشاور ہائیکورٹ نے محتسب کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے دائرہ اختیار سے تجاوز قرار دیا۔ سپریم کورٹ نے مبینہ عدالتی غلطی درست کرنے سے متعلق کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کی استدعا مسترد کرتے ہوئے نظرثانی درخواستیں خارج کردیں۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر