جی ایچ کیو حملہ کیس:شیخ رشید کی عمرہ کیلئے درخواست مسترد

لاہور (نیشنل ٹائمز) انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی عمرہ پر جانے کی درخواست فریقین وکلاء کے دلائل کے بعد مسترد کر دی۔ جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنایا۔ سپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا وفاقی حکومت کی ہدایت پر ایف آئی اے نے نام ای سی ایل میں ڈالا ہے ۔ درخواست گزار نے اعلٰی عدلیہ میں زیر سماعت اپیلوں کی تفصیلات درخواست میں نہیں دیں۔ عدالت نے قرار دیا معاملہ پہلے ہی لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ میں زیر سماعت ہے ، عدالت نے شیخ رشید کو آئندہ محتاط رہنے کی تنبیہ کر دی۔ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا میں یہ سن کر حیران ہوگیا کہ میرا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، نام دوسری مرتبہ ای سی ایل میں ڈالا گیا، پہلے نام سی ایل سے نکال دیا گیا تھا، میرے وکیل ہائیکورٹ میں رٹ دائر کریں گے تاکہ نام فہرست سے نکالا جائے ۔



  تازہ ترین   
اسرائیل جنوبی لبنان پر حملوں سے باز نہ آیا تو فیصلہ کن جواب دیں گے: ایرانی فوج
ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل
امریکا کا اسرائیل کو ایران معاہدے کی تفصیلات دینے سے انکار
سندھ اور بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
ایران امریکا معاہدے کے تحت 300 ارب ڈالر کا پرائیویٹ فنڈ قائم کیا جائے گا: روئٹرز
برطانوی پارلیمنٹ کا جنگ بندی کیلئے سفارتی کامیابی پر پاکستان کو زبردست خراج تحسین
ایران نے امریکہ کو اپنی شرائط پر مذاکرات کی ٹیبل پر آنے پر مجبور کیا، ابراہیم عزیزی
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر