معروف کمپنی کا شاہکار صرف ایک بٹن دبانے پر یہ گاڑی خود کو بدل لیتی ہے

معروف کمپنی اوڈی نے ایسی کانسیپٹ گاڑی تیار کی ہے جس میں ایک کے اندر ‘ 2 ‘ گاڑیاں چھپی ہوئی ہیں۔
اوڈی اسکائی سیفیر (Skysphere) ایسی حیران کن گاڑی ہے جس کی لمبائی کو بڑھایا یا گھٹایا جاسکتا ہے اور ایسا بس ایک بٹن کو دبانے سے ہوگا۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے اسے فی الحال باضابطہ طور پر متعارف نہیں کرایا بلکہ اس کی ایک پرائیویٹ اسکریننگ ہوئی ہے، مگر جلد باضابطہ طور پر بھی عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
یہ اوڈی کی 3 کانسیپٹ گاڑیوں میں سے ایک ہے جن کا مقصد کمپنی کی مستقبل کی لگژری خودکار گاڑیوں کے ویژن کو دکھانا ہے۔
یہ 2 ڈور گاڑی ‘ اسپورٹ ‘ نامی بٹن کو دبانے سے اپنی شکل بدل لیتی ہے اور ڈیش بورڈ کے نیچے پیڈلز ابھرتے ہیں اور 2 سیکشنز میں تبدیل ہوکر کاک پٹ کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔
گاڑی کے فرنٹ وہیلز کا بیس 9.8 کم ہو جاتا ہے، گاڑی کے تبدیل ہونے کا یہ عمل کسی سائنس فکشن فلم جیسا لگتا ہے۔
روایتی جی ٹی سیٹنگ میں یہ گاڑی آڈی اے 8 ایل سیڈان جتنی لمبی ہوتی ہے مگر اسپورٹ موڈ میں اس کا حجم کسی مڈ سائز اے 6 گاڑی جتنا ہوجاتا ہے۔
اس کا ہائپر بولیکیلی لانگ ہڈ درمیان سے تقسیم ہوجاتا ہے اور ایک ایسی جگہ بن جاتی ہے، جس میں کچھ سامان رکھا جاسکتا ہے۔
اس کی چھت کپڑے سے بنی ہے جس کو آسانی سے ہٹایا جاسکتا ہے جبکہ فرنٹ سیٹس کے پیچھے 2 ہلکے کمبل موجود ہیں جس کا مقصد مسافروں کو سرد موسم سے بچانا ہے۔
اسی طرح 55.7 انچ کے ڈییٹل ڈسپلے پر کسی فلم کو بھی اسٹریمن کیا جاسکتا ہے۔
کمپنی کے مطابق گاڑی میں منفرد ایل ای ڈی ڈیزائن دیا گیا ہے جو گاڑی کو لمبا یا چھوٹا کرنے سے متاثر نہیں ہوتا۔
یہ الیکٹرک گاڑی ہے جس میں موجود بیٹری پیک 80 کلو واٹ سے زیادہ کی گنجائش رکھتی ہے جبکہ سنگل الیکٹرک موٹر 624 ہارس پاور فراہم کرتی ہے۔
کمپنی کا تخمینہ ہے کہ 4 ہزار پونڈ وزنی یہ گاڑی محض 4 سیکنڈ میں 62 میل فی گھنٹہ کی رتار پکڑ سکتی ہے اور سنگل چارج پر 310 میل کا سفر آسانی سے طے کرسکتی ہے۔
روایتی جی ٹی موڈ پر یہ گاڑی خودکار طور پر ڈرائیو کرے گی اور اگر آپ اسے خود ڈرائیو کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے اسپورٹ موڈ پر جانا ہوگا۔
اور ہاں گاڑی کے موڈز کی تبدیلی اس چلاتے ہوئے بھی ممکن ہے۔
واضح رہےکہ یہ کانسیپٹ گاڑی ہے جس کی عام لوگوں کو دستیابی ممکن نہیں تاہم عوام کے لیے اسے مختلف موٹر شوز میں ضرور رکھا جائے گا تاکہ وہ مستقبل کی اس گاڑی کو دیکھ سکیں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر