گرین ٹریکٹر پر وگرام فیز3کا افتتاح،کاشتکاروں کی فلاح وبہبود ترجیح:مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز 3 کا افتتاح کردیا، ان کاکہناتھاکہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ کاشتکاروں کی فلاح وبہبود پر توجہ مرکوز کی ہے ۔وزیراعلیٰ نے گزشتہ روز فیز 3کی باقاعدہ قرعہ اندازی کی اور کامیاب کاشتکاروں کو مبارکباد دی،مریم نواز نے قرعہ اندازی میں نام آنے والے خوش نصیب کاشتکاروں کو خود فون کیا،انہوں نے بہاولپور کے حمزہ لیاقت سے بات چیت کی اور مبارکباد دیتے ہو ئے کہاکہ میں آپ کی وزیراعلیٰ بول رہی ہوں ،قرعہ اندازی میں آپ کا ٹریکٹر نکل آیاہے آپ کو اور آپ کے والدین کو مبارک ہو۔ وزیراعلیٰ کا کہناتھاکہ گرین ٹریکٹر سکیم آنے سے زرعی لینڈ سکیپ بدل رہا ہے ،ہمیشہ کی طرح کاشتکاروں کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوزکی ہے ۔ صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے بریفنگ دی اور بتایا کہ سی ایم گرین ٹریکٹر سکیم کے تھرڈ فیز کے لئے پانچ ایکڑ زمین کے مالک 4 لاکھ 27 ہزارکاشتکاروں نے اپلائی کیا، گزشتہ25 سال میں 20 ہزار ٹریکٹر دئیے گئے جبکہ دو سال میں پنجاب کے کا شتکاروں کو 31ہزار ٹریکٹر دئیے جو ایک ریکارڈ ہے ۔ سکیم کے پہلے 2 مراحل میں 21 ہزار ٹریکٹر فراہم کئے جا چکے ہیں جبکہ تیسرے مرحلے میں 50 سے 65 ہارس پاور کے مزید 10 ہزار ٹریکٹر دئیے جائیں گے ،2024سے پنجاب حکومت زرعی مشینری کا استعمال یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر