رمضان میں عوامی خدمت کا نیا ٹرینڈ متعارف کروایا :عظمیٰ

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رواں سال رمضان المبارک میں ‘‘مریم کے دستر خوان’’کے نام سے عوامی خدمت کا نیا ٹرینڈ متعارف کروایا ، پنجاب کے کونے کونے میں قائم دستر خوان روزہ داروں کی خدمت میں مصروف ہیں اور ہر تحصیل میں شہری ‘‘مریم کے مہمان’’بن کر افطاری کر رہے ہیں۔جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ دستر خوانوں کو عوامی سطح پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور مردوں کے ساتھ خواتین کی بھی بڑی تعداد افطاری میں شریک ہو رہی ہے ،صوبہ بھر میں 74 سہولت بازار عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خورونوش فراہم کر رہے ہیں ، ان بازاروں اور دستر خوانوں میں فراہم اشیا کا معیار فوڈ اتھارٹی خود چیک کر رہی ہے ۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ خواتین گھر بیٹھے سہولت بازاروں سے ضروریات زندگی کی اشیا منگوا رہی ہیں، رمضان نگہبان پیکیج کے تحت مستحق افراد تک امدادی کارڈز بھی پہنچائے جا رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کا عملہ دن رات فرائض سرانجام دے رہا ہے ۔



  تازہ ترین   
اسرائیل جنوبی لبنان پر حملوں سے باز نہ آیا تو فیصلہ کن جواب دیں گے: ایرانی فوج
ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل
امریکا کا اسرائیل کو ایران معاہدے کی تفصیلات دینے سے انکار
سندھ اور بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
ایران امریکا معاہدے کے تحت 300 ارب ڈالر کا پرائیویٹ فنڈ قائم کیا جائے گا: روئٹرز
برطانوی پارلیمنٹ کا جنگ بندی کیلئے سفارتی کامیابی پر پاکستان کو زبردست خراج تحسین
ایران نے امریکہ کو اپنی شرائط پر مذاکرات کی ٹیبل پر آنے پر مجبور کیا، ابراہیم عزیزی
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر