ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں، ہم امن چاہتے ،مراد شاہ

کراچی (نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ، پاکستان کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ سکیورٹی فورسز نے افغانستان میں قائم دہشت گردوں کے 7 ٹھکانے کامیابی سے تباہ کر دیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کا بھرپور جواب دینا پاکستان کا دفاعی ردعمل ہے اور قومی سلامتی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا حالیہ خودکش حملوں کے پس پردہ عناصر بے نقاب ہو چکے ہیں اور اسلام آباد کی امام بارگاہ، باجوڑ اور بنوں میں ہونے والے حملوں کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی قوم کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے ۔ سید مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ پاکستان امن چاہتا ہے مگر اسے کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی دہشت گردی برداشت نہیں کی جائے گی اور ریاست پوری طرح متحرک ہے جبکہ عوام متحد ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی حفاظت ریاست کی اولین ذمہ داری ہے اور قومی سلامتی کے معاملے پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر