پنجاب : سیلاب متاثرین ریلیف سے محروم، وزیراعلیٰ نے جہاز خرید لیا:مزمل اسلم

پشاور(نیشنل ٹائمز)مشیر خزانہ پختونخوا مزمل اسلم نے پنجاب حکومت کے جہاز خریدنے اور خیبرپختونخوا بجٹ پر ردعمل میں کہا کہ پنجاب حکومت نے ابھی تک سیلاب متاثرین کا معاوضہ ادا نہیں کیا تو جہاز خریدنے کی کیا ضرورت ہے ؟ پنجاب کے پاس 1 جیٹ اور 2 ہیلی کاپٹر موجود ہیں تو مزید کی کیا ضرورت تھی۔
خیبر پختونخوا کے پاس ایک ہیلی کاپٹر ہے ،پختونخوا حکومت ملک کی واحد حکومت ہے جس کے پاس کوئی جیٹ نہیں ۔ ایکس اکا ئونٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ پختونخوا کی مالی پوزیشن بہتر اور کنٹرول میں ہے ، خیبرپختونخوا کا رواں سال کل بجٹ 2ہزار 119 ارب ہے ،صوبائی حکومت ہیلی کاپٹر، جہاز مراعات اور سہولیات کی استطاعت رکھتی ہے لیکن بانی پی ٹی آئی کی پالیسی قوم کی خدمت کرنا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پختونخوا نے مختلف سرمایہ کاریوں میں 600 ارب سے زائد رقم محفوظ کی ، گزشتہ 18 ماہ میں 350 ارب سے زائد سرپلس بجٹ دیا ، گزشتہ ایک سال میں سرمایہ کاری سے 25 ارب سے زائد مالی آمدن حاصل کی ۔ پختونخوا نے 2019 سے ایم پی ایز اور کابینہ اراکین کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا،2022 ء سے گاڑیوں کی خریداری،کاروباری دوروں اور بیرونِ ملک علاج پر پابندی ہے ۔



  تازہ ترین   
اسرائیل جنوبی لبنان پر حملوں سے باز نہ آیا تو فیصلہ کن جواب دیں گے: ایرانی فوج
ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل
امریکا کا اسرائیل کو ایران معاہدے کی تفصیلات دینے سے انکار
سندھ اور بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
ایران امریکا معاہدے کے تحت 300 ارب ڈالر کا پرائیویٹ فنڈ قائم کیا جائے گا: روئٹرز
برطانوی پارلیمنٹ کا جنگ بندی کیلئے سفارتی کامیابی پر پاکستان کو زبردست خراج تحسین
ایران نے امریکہ کو اپنی شرائط پر مذاکرات کی ٹیبل پر آنے پر مجبور کیا، ابراہیم عزیزی
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر