اداروں پر الزامات کیس : سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد کی عدالت نے ریاستی اداروں پر الزامات کے کیس میں مسلسل عدم حاضری پر وزیر اعلیٰ پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ گزشتہ روز سینئر سول جج عباس شاہ کی عدالت میں سماعت کے دوران متعدد مرتبہ طلبی کے باوجود سہیل آفریدی پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے عدالت پیش کیاجائے ،عدالت نے مزید سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی۔دوسری طرف اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصرمن اللہ کی عدالت نے آڈیو لیک کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور کے عدالت پیش ہوجانے پر اشتہاری کی کارروائی ختم کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور اور شریک ملزم اسد فاروق پر فرد جرم عائد کردی۔گزشتہ روز سماعت کے دوران علی امین گنڈاپور اپنے وکیل راجہ ظہور الحسن کے ہمراہ جبکہ شریک ملزم اسد فاروق بھی عدالت پیش ہوئے ۔علی امین گنڈاپور نے مؤقف اختیار کیا کہ سکیورٹی صورتحال، کرفیو اور راستوں کی بندش کے باعث پیش نہیں ہو سکے ۔ اس موقع پر وکیل صفائی نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے آئندہ احتیاط اور حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ عدالت نے واضح کیا کہ ایسی صورتحال میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی جا سکتی ہے ، کیس کی سماعت 6 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ۔



  تازہ ترین   
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس
قومی سلامتی کونسل کی سفارش پر معاہدے کی اجازت دی، ایرانی سپریم لیڈر
ایران کا معاہدے کی خلاف ورزی، غیر ضروری مطالبات کا سخت جواب دینے کا اعلان
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں پر یہودی آبادکاروں کے تشدد کی مذمت
معاہدے کے تحت لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی امریکہ کی ذمہ داری ہے، عراقچی
ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر