پختونخوا حکومت کا رہائی فورس، نیا فتنہ پھیلانے پر فوکس : عظمیٰ بخار

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کا فوکس رمضان سے زیادہ رہائی فورس اور نیا فتنہ پھیلانے پر ہے، پنجاب میں رمضان نگہبان پیکیج کی تقسیم کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے ۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہر مستحق کو میرٹ کی بنیاد پر اسکی دہلیز پر امداد پہنچائی جارہی ہے ،پختونخواحکومت ابھی تک رمضان پیکیج کی تقسیم تو دور، اعلان تک نہیں کرسکی۔ کے پی حکومت کیلئے بانی کی آنکھ، بانی کے دانت اور بانی کی جیل میں آسائشیں اہم ہیں ، پختونخوا میں ابھی تک ڈیجیٹل ڈیٹا ہی جمع نہیں کیا جا سکا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھی کے پی حکومت کا رمضان پیکیج پارٹی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی فہرستوں پر دیا گیا جبکہ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے صوبے بھر میں سروے مکمل کیا، پنجاب میں رمضان نگہبان پیکیج کی شفاف تقسیم جاری، 42 لاکھ خاندان مستفید ہو رہے ہیں ،پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں 74 سہولت بازار فنکشنل ہو چکے ہیں ،رمضان نگہبان کارڈ کے تحت مسیحی برادری کو بھی امدادی رقم الگ سے مل رہی ہے ۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ’’مریم کے دسترخوان‘‘کے تحت روزانہ ہر تحصیل میں 2000روزہ داروں کے لیے افطاری کا اہتمام کیا جا رہا ہے ،پنجاب حکومت مستحقین تک بروقت اور باعزت امداد کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر