وزیر دا خلہ سے اتحادی وزرا کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے اتحادی جماعتوں مسلم لیگ (ق)، متحدہ قومی موومنٹ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے وفاقی وزرا نے اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی صورتحال، داخلی سلامتی اور موجودہ سیاسی حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں قیامِ امن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ طور پر مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔ ملاقات کرنے والے وفاقی وزرا میں مسلم لیگ ق کے چودھری سالک حسین، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی شریک تھے۔اس موقع پر رہنماؤ ں نے قیامِ امن کیلئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے سکیورٹی فورسز کی دلیرانہ کارروائیوں کو خراج تحسین پیش کیا، دریں اثنا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد خان نے ملاقات کی ، ملاقات میں گلگت بلتستان میں انتخابات کے موقع پر سکیورٹی ، امن و امان کی صورتحال اور سیاحت کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،وزیر داخلہ محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی کہ سی ٹی ڈی کو جلد فعال کر کے جدید ٹیکنالوجی اور اسلحہ کے حوالے سے بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی ۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر