رمضان شروع ہوتے ہی پھل اور سبزیاں 30 فیصد تک مہنگی ہوگئیں

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) رمضان المبارک کے دوران راولپنڈی میں سبزی اور فروٹ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے ، رمضان میں اشیا خوردونوش کے نرخوں میں 30فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے جس سے شہری شدید پریشان ہیں۔ہفتہ کے روز عام مارکیٹوں میں ٹماٹر 100 روپے سے بڑھ کر 120 روپے ،گاجر 40روپے سے بڑھ کر 60 روپے ، مٹر 60روپے سے بڑھ کر 80روپے ،لیموں 100روپے سے بڑھ کر 150روپے ، ادرک 300 روپے سے بڑھ کر 450 روپے ،سبز مرچ 100 روپے سے بڑھ کر 150 روپے فی کلو، پودینہ 10 روپے ، دھنیا 20 روپے سے بڑھ کر 60 روپے ،سلاد کے پتے 10 روپے ، پالک 30 سے 50 روپے فی گٹھی، سٹابری 100 روپے اضافے کے ساتھ 900 روپے ،سیب 250 سے بڑھ کر 450 روپے فی کلو، کنو 200 سے بڑھ کر 300 روپے ،کیلا 160 سے بڑھ کر 250 روپے فی درجن اور امرود 150 سے بڑھ کر 300 روپے فی کلو فروخت کیے جارہے ،شہریوں نے کہا کہ عام مارکیٹوں کے مہنگے نرخ اور منڈی کے بڑھتے ہوئے ریٹ نے انہیں براہ راست سبزی اور فروٹ منڈی سے خریداری کرنے پر مجبور کیا، منڈی میں بھی کیلا، سیب، سٹابری اور کنو کے نرخ زیادہ ہو گئے ، سٹابری 900 روپے فی کلو، کیلا 300 روپے اور کنو 400 سے بڑھ کر 800 سے 1000 روپے فی درجن فروخت ہوا۔



  تازہ ترین   
اسرائیل جنوبی لبنان پر حملوں سے باز نہ آیا تو فیصلہ کن جواب دیں گے: ایرانی فوج
ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل
امریکا کا اسرائیل کو ایران معاہدے کی تفصیلات دینے سے انکار
سندھ اور بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
ایران امریکا معاہدے کے تحت 300 ارب ڈالر کا پرائیویٹ فنڈ قائم کیا جائے گا: روئٹرز
برطانوی پارلیمنٹ کا جنگ بندی کیلئے سفارتی کامیابی پر پاکستان کو زبردست خراج تحسین
ایران نے امریکہ کو اپنی شرائط پر مذاکرات کی ٹیبل پر آنے پر مجبور کیا، ابراہیم عزیزی
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر