کاش آپ میرے ابو ہوتے‘ شفقت محمود پھر سوشل میڈیا کنگ بن گئے سوشل میڈیا پردلچسپ تبصرے ،خبر پڑھ کر آپ یقین نہیں کرینگے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)گزشتہ روز کورونا کیسزبڑھنے کے باعث پنجاب کے کچھ شہروں میں اسکول اور کالج دو ہفتے کے لیے بند کرنے کےاعلان کے بعد وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا نام ایک بار پھر سوشل میڈیا پرٹرینڈ کرتا رہا۔15 مارچ سے تعلیمی ادارے بند کیے جانے کے اعلان کے ساتھ ہی شفقت محمود ایک بار پھر طلبا وطالبات کی پسندیدہ شخصیت بن گئے اور ان سے متعلق سوشل میڈیا پردلچسپ تبصرے گردش کرنے لگے۔تحریمنے وفاقی وزیر تعلیم کو سب سے  پیارا انسان قرار دیا  جب کہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ مٹھائی بانٹ دیجیے،خوشی کا ماحول ہے۔ایک اور صارف  نے مطالبہ کیا کہ ہمیں بھی چھٹیاں دے دو پلیز۔ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں اسکول بند کیے جانے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’عنقریب مائیں ڈنڈا لے کر شفقت محمود صاحب پر حملہ آور ہوں گی کسی نے وفاقی وزیرتعلیم کومخاطب کرتے ہوئے کہا،’کاش،آپ میرے ابو ہوتے!’ تو کسی نے شفقت محمود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں پاپا ہی کہہ ڈالا۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’ہمارے من میں آپ کے لیے عزت اور بڑھ گئی ہے۔ایک صارف نے اسکول بند کیے جانے کے اعلان کو شفقت محمود کی جانب  سے  بچوں پر مسلسل تیسری مرتبہ شفقت قرار دیا۔ایک نے شاعرانہ انداز میں لکھا: ’تمام عمر تم کو زندگی کا پیار ملے، خدا کرے یہ خوشی بار بار ملے۔ایک صارف نے لکھا’میرے بہت سے دوست ہیں لیکن شفقت محمود میرے بہترین دوست ہیں جب کہ ان تبصروں کے برعکس چھٹیوں کے اعلان پر کچھ لوگ وفاقی وزیر سے خفا بھی نظر آئے



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر