سانحہ گل پلازہ:آپریشن کمانڈ کسی کے پاس نہیں تھی،انتظامی ناکامیوں کا اعتراف

کراچی (نیشنل ٹائمز) سانحہ گل پلازہ کی عدالتی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ریسکیو حکام، فائر بریگیڈ حکام اور صدر گل پلازہ ایسوسی ایشن تنویر پاستا کے متضاد بیانات، اداروں نے ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال دی، کمیشن نے بجلی کی بندش، ایمرجنسی لائٹس کی عدم موجودگی اور فائر سیفٹی انتظامات پر سخت سوالات اٹھائے ۔جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ڈی جی ریسکیو 1122 واجد صبغت اللہ، چیف فائر افسر کے ایم سی ہمایوں خان، ڈی سی جنوبی جاوید نبی کھوسو، ایس ایس پی سٹی عارف عزیز، پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ، ڈی آئی جی ٹریفک مظہر نواز، سی ای او کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن علی احمد صدیقی، ڈی جی ایس بی سی اے مزمل ہالیپوٹہ، ویلفیئر اداروں کے نمائندگان اور صدر گل پلازہ ایسوسی ایشن تنویر پاستا پیش ہوئے ۔ ڈی جی ریسکیو 1122 بریگیڈیئر ریٹائرڈ واجد صبغت اللہ نے بیان دیا کہ انہیں رات 10 بج کر 35 منٹ پر اطلاع ملی اور 10 بج کر 52 منٹ پر ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔جب وہ پہنچے تو عمارت میں شدید دھواں اور آگ موجود تھی، تیسرے درجے کی آگ میں درجہ حرارت 800 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے اور ایسی شدت میں دنیا کا کوئی حفاظتی سوٹ کام نہیں کرتا۔ جسٹس آغا فیصل نے ریمارکس دیے کہ عمارت میں دھواں بھر جانے اور ایمرجنسی لائٹس نہ ہونے کے باعث ہلاکتیں ہوئیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا دیوار توڑ کر دھواں باہر نہیں نکالا جاسکتا تھا؟ ۔ڈی جی نے جواب دیا کہ دھواں اس قدر گہرا تھا کہ موبائل فون کی روشنی بھی مؤثر نہیں تھی اور انٹری لمیٹڈ تھی۔ ڈی جی ریسکیو 1122 نے کہا کہ ایئر کنڈیشنگ کے ڈکٹ کی وجہ سے آگ تیزی سے عمارت میں پھیلی۔صدر گل پلازہ ایسوسی ایشن تنویر پاستا نے کمیشن کو بتایا کہ آگ 10 بج کر 10 منٹ پر لگی اور 10 بج کر 17 منٹ پر کے الیکٹرک کو لوکل شٹ ڈاؤن کے لیے کال کی گئی۔ گراؤنڈ فلور کے 16 راستے کھلے تھے اور بیشتر افراد مسجد کے راستے باہر نکلے ۔ 51 دکاندار اور ملازمین جاں بحق ہوئے اور زیادہ تر ہلاکتیں میزانائن اور بالائی منزلوں پر دھویں سے دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔ تنویر پاستا نے ریسکیو اداروں پر تاخیر کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیاں بروقت پہنچ جاتیں تو آگ کو پھیلنے سے روکا جاسکتا تھا۔ گل پلازہ میں ایمرجنسی لائٹس موجود نہیں تھیں اور آگ لگنے کے بعد اعلانات بھی نہیں کیے گئے ۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر